تازہ تر ین

تیل وگیس کے شعبے میں نئی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں تیل وگیس کے شعبے میں نئی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
دستاویز کے مطابق پاکستان پٹرولیم اپ سٹریم ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام تجویز زیر غور ہے، اتھارٹی میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی، اتھارٹی قدرتی گیس کی پیداوری لاگت کا تعین کرے گی، مجوزہ اتھارٹی تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں کا ڈیٹا بیس مرتب کرے گی، اتھارٹی اس ڈیٹا بیس کی فروخت کے ذریعے پیسے بھی کمائے گی۔
دستاویز کے مطابق ملک میں تیل وگیس کے ذخائر سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی جائے گی، اتھارٹی کے پاس تیل وگیس کی سرگرمیاں روکنے کا اختیار بھی ہو گا، اتھارٹی کے اخراجات پاکستان پٹرولیم اپ سٹریم ریگولیٹری اتھارٹی فنڈ سے پورے کئے جائیں گے اتھارٹی کے فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جاسکے گی۔
دستاویز کے مطابق مجوزہ اتھارٹی عالمی معیار کے مطابق تیل وگیس کی پیداواری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کرے گی، اتھارٹی حکومت کو تیل وگیس کی پیداوار کے شعبے میں پالیسی گائیڈلائنز فراہم کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain