تازہ تر ین

نوجوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حصہ بنیں: آرمی چیف

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن، خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ نوجوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حصہ بنیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا۔ تربت پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔
آرمی چیف کو بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات کو یقینی بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اسی دوران سپہ سالار نے فوجیوں کے حوصلے، آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے تربت یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں مقامی رہنما، قبائلی عمائدین، طلبہ، وکلا، خواتین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، علاقے کی سلامتی، اپنی تعلیم، ہنرمندی کی ترقی کے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کا امن، خوشحالی اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں سماجی و اقتصادی منصوبوں کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ صوبے کی عوام نے ترقی، استحکام کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جامع قومی کوششوں کے ذریعے بلوچستان کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain