فیصل آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں صنعتی انقلاب کی جانب اہم قدم، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں جدید طرز کی شٹل لیس لومز کی تیاری پر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
صنعتی شہر فیصل آباد میں لاکھوں پاورلومز کے یونٹ ہیں۔ فرسودہ روایتی ٹیکنالوجی پر چلنے والی لومز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے حکومتی سرپرستی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی نے ایک سال ریسرچ ورک کے بعد شٹل لیس لومز تیار کرلی ہیں۔ اپ گریڈ لومز میں آر پی ایم سپیڈ 30 فیصد زیادہ ہوگی جس سے کپڑے کی پیداوار بڑجائےگی۔
ریکٹر چانسلر جامعہ کے مطابق جدید لومز بجلی کی بھی بچت کریں گی جس سے کپڑے کی پیدواری لاگت میں کمی آنے کا فائدہ صنعتکاروں کو ملے گا۔ شٹل لیس ٹیکنالوجی سے مالکان کا جدید مشینری کی امپورٹ کے لئے بیرون ملک منتقل ہونے والا سرمایہ بھی بچ جائے گا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ شٹل لیس لومز میں مانیٹرنگ سسٹم بھی موجود ہوگا جس سے کپڑے کے معیار اور مقدار کو جانچنے میں مدد ملے گی۔