تازہ تر ین

ترکی کو بھی یورپی یونین کا رکن بنانے سے متعلق غور کیا جائے: طیب اردوان

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو بھی یورپی یونین کا رکن بنانے سے متعلق غور کیا جائے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی یورپی یونین سے رکنیت کی درخواست کےبعد ترکی اور جارجیا بھی دل کی بات زبا ن پر لے آئے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی ریاستوں کو پیغام میں کہا کہ ترکی کو بھی یورپی یونین کا رکن بنانے سے متعلق غور کیا جائے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ترکی کی ممبر شپ پر بھی تب غور کیا جائے گا جب کوئی انقرہ پر حملہ کرے گا؟۔
دوسری جانب سابق سوویت ریاست جیارجیا نے بھی یورپی یونین میں ممبر شپ کی درخواست جمع کروانے کا اعلان کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain