تازہ تر ین

عام شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، طالبان کا پشاور دھماکے پر ردعمل

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اس واقعے پر افغان طالبان نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain