کوہ سموئی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق سپنر شین وارن کی موت کو طبعی قرار دے دیا گیا ہے۔
تھائی پولیس کی جانب سے شین وارن کی موت کو طبعی قرار دیتے ہوئے میت کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ 52 سالہ کرکٹر جمعہ کے روز اپنے لگژری وِلا میں مردہ پائے گئے تھے۔
گزشتہ روز تھائی لینڈ میں ’’ بوائے ٹرِپ‘‘ پر آئے عظیم لیگ سپنر کی اچانک موت کی وجہ سامنے آئی تھی، آنجہانی شین وارن کے قریبی دوست اینڈریو نیوفیٹو نے انکشاف کیا تھا کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر سمارٹ ہونے کے لیے انتہائی سخت ڈائٹنگ کرتے ہوئے 14 روز تک صرف لیکوئیڈ استعمال کی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید واضح کیا تھا کہ موت سے 5 روز پہلے بہترین فٹنس والی تصویر شیئر کرنا، سمارٹ ہونے کے ہدف کو واضح کرنا تھا۔
