تازہ تر ین

راولپنڈی ٹیسٹ؛ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کی برتری ختم کرنے کے قریب

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز بنالیے، پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز درکار ہیں۔
راولپنڈی میں گزشتہ رات کی مسلسل بارش سے گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث چوتھے روز کا کھیل صبح وقت پر شروع نہیں ہوسکتا تھا۔ ایمپائرز نے صبح گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور دوپہر ایک بجے کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ روشنی بہتر ہونے پر آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔
کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 271 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ مارنوس لبوشین 90 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے جبکہ اسٹیو اسمتھ 78 رنز بناسکے تھے۔ دن کے اختتام کے قریب پاکستانی بالرز نے جارحانہ کھیل مظاہرہ کیا اور 3 وکٹیں جلد لے اڑے۔کیمرون گرین 48، ٹرویس ہیڈ 8، ایلکس کیری 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک باالترتیب 12 اور 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 4، ساجد خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain