لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے حکومت پنجاب کے وزرا نے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا ہے، اور پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اس وقت جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ حکومت آگے بڑھ کر پہلے فیصلہ لے لے، کیوں کہ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہےہیں۔