اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد متحدہ اپوزیشن اس کی کامیابی کے لئے پرامید دکھائی دیتی ہے۔
اسی تناظر میں پاکستان ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے جہاں پر دونوں کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تحریک عدم اعتماد اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی۔
اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا اسعد محمود اور مولانا صلاح الدین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔