لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے روس سے اپ لوڈ ہونے والی تمام نئی ویڈیوز پر پابندی لگا دی۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہےکہ روس کے فیک نیوز کے قانون کے تناظر میں لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیو مواد معطل کردیا ہے ۔
کمپنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس میں بدلتے ہوئے حالات کا جائزہ لے کر اپنی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوگی جبکہ ہمارے اقدام سے میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت روسی فوج سے متعلق فیک نیوز نشر کرنے پر 15 سال تک کی سزائے قید ہوسکتی ہے۔