تازہ تر ین

نائیجیریا: نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، سیلف ڈیفنس گروپ کے 57 ارکان ہلاک

لاگوس: (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ملک کے شمال مغرب میں مقامی سیلف ڈیفنس گروپ کے 57 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ نائیجیریا کی ریاست کیبی میں ہوا۔ ملک کے بہت سے حصوں میں مقامی باشندوں نے گھروں کو ڈاکوؤں سے بچانے کے لیے سیلف ڈیفنس یونٹس بنائے ہوئےہیں۔ ڈاکو اکثر بھاری ہتھیاروں سے لیس دیہاتوں میں حملہ کر کے مویشی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے ہیں اور تاوان حاصل کرنے کے لیے مقامی افراد کو اغوا کر لیتے ہیں۔
تازہ ترین جھڑپ میں ایک سیلف ڈیفینس گروپ کے ارکان نے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے کچھ افراد کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن ڈاکوؤں کی جانب سے گروپ کے ارکان کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain