تازہ تر ین

پرویزخٹک کے بھائی کا جےیو آئی میں شامل ہونے کااعلان

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ایم پی اے لیاقت خٹک نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے بھی جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جمعرات 10 مارچ کو لیاقت خٹک کی رہائش گاہ پہنچے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ لیاقت خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کیے، انہوں نے ملک اور معیشت کو تباہ کر دیا، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی نے یہ بھی کہا کہ کرپشن فری اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہ ہوا، اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے۔

مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ لیاقت خٹک و دیگر کا جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتا ہوں، ان کے اپنے گھر سے عدم اعتماد کی صدا بلند ہوئی ہے۔

وزیراعظم اور حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی کشتی ڈوبنے لگی تو مقبول نعروں کا سہارا لے رہے ہو، آپ کا جھوٹ اور اصلیت بے نقاب ہوچکی، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، دھمکیاں مت دو، دھمکیاں مت دو کہ یہ کردوں گا وہ کر دوں گا، ہم نےبھی چوڑیاں نہیں پہنیں، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی رویوں سے بات کرتے ہیں۔

ایک موقع پر فضل الرحمان نے کہا کہ میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، تمہارے اور تمہارے آباؤ اجداد کے کردار کے بارے میں جانتا ہوں، امریکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے سی پیک کو ناکام کر دیا۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان کسی ایجنڈے پر آ رہے ہیں۔ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا اتناخوش ہوں جیسے ورلڈ کپ جیتا ہوں، انہیں فارن فنڈنگ امریکا اور اسرائیل سے ہوئی، غیر ملکی ہاتھ تو آپ کے پیچھے ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو امریکا، اسرائیل اور بھارت سے فارن فنڈنگ ہوئی، ان کا انجام افغانستان کے اشرف غنی سے بھی برا ہوگا۔ میرے ساتھ میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر آپ نے قانون سازی کی ہے۔ ان لوگوں نے سی پیک کو برباد کر دیا، یہ امریکی ایجنڈا تھا، آپ نے بیرونی حکم پر پاکستان میں بجٹ بنایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain