تازہ تر ین

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دوحا: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھی پاکستانی کیوئسٹ نے فتوحات سمیٹ لیں۔
سنوکر کے عالمی ایونٹ کا کوارٹر فائنل راؤنڈ بھی مکمل ہو گیا جس میں تمام تینوں قومی کیوئسٹس نے کامیابیاں اپنے نام کیں، جس میں محمد سجاد، احسن رمضان اور محمد آصف فاتح رہے۔
محمد سجاد نے سری لنکن حریف کو 3-5 سے ہرایا، احسن رمضان نے مصری کھلاڑی کو 0-5 سے شکست دی اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے بحرینی حریف کو 1-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جہاں ان کا اپنے ہی ہم وطن احسن رمضان سے مقابلہ ہو گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain