اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمعیت کےغنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور نکل گئے، ان لوگوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سے جعلی دانشور پھر ظاہر ہوگئے جو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے باز نہیں آئے، ایک مخصوص مافیا اپنے مفادات کیلئے اکٹھا ہے۔