تازہ تر ین

ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے، وزیرخزانہ

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں شوکت ترین کا کہنا تھاکہ سپلائی چین کورونا سے ڈسٹرب ہوئی، مشکلات بڑھیں، ہم زراعت کی 5 سے 6 فیصد گروتھ چاہتے ہیں، ہماری ترسیلات زر اورگروتھ سے بہتری آئےگی، حالات ٹھیک رہیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس 4 ماہ کے ریزرو ہیں، ہمارامسئلہ صرف مہنگائی ہے، پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے مسائل حل ہوجائیں گے، اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے۔
شوکت ترین کا کہنا تھاکہ معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی، ہم نے چین کو زراعت سے متعلق مدد کرنے کا کہا ہے، ہم نے چین سے ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری کیلئے بھی کہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ لاکھوں لوگوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جو کماتے کیا ہیں اور ٹیکس کتنا دیتے ہیں، اب وہ ٹیکس چوری سے بچ نہیں سکتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain