تازہ تر ین

‘وزیراعظم کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہر کسی سے تصادم کے لئے تیار ہیں’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہر کسی سے تصادم کے لئے تیار ہیں۔
نائب صدر و سینیٹر پیپلزپارٹی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ حیران کن ہے، اگر اپوزیشن سے کسی نے نیوٹرل کی اس طرح تشریح کی ہوتی تو حکومت نے تنقید کرنا تھی، حکومت ساڑھے تین سال کہتی رہی ادارے نیوٹرل ہیں، ‏وزیراعظم خود کہتے ہیں وہ کسی بلاک کا حصہ نہیں نیوٹرل ہیں، دعوی کرتے ہیں کرکٹ میں نیوٹرل امپائر انہوں نے ہی متعارف کرایا، اب کہتے ہیں نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain