تازہ تر ین

کراچی میں بڑھتے جرائم، سوسائیٹیز نے سکیورٹی کیمروں، گارڈز سمیت ازخود اقدامات شروع کر دیئے

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بڑھتی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے سبب شہر میں قائم سوسائیٹیز نے اپنی مدد اپ کے تحت سکیورٹی سی سی ٹی وی کیمروں سمیت کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کرنا شروع کردیئے۔
گھر کے باہر کھڑے ہوں، گلی سے گزر رہے ہوں یا موٹرسائیکل پر کہیں جا رہے ہیں۔ آپ کو کہیں بھی لوٹا جا سکتا ہے کیونکہ یہ شہر کراچی کا حال ہے جس نے عوام کو بے حال کردیا۔
لیکن اب ان سے بچنے کے لیے ایک معروف سوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سکیورٹی سسٹم گارڈز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائمُ کرلیا ہے۔ علاقہ مکین بھی اس سکیورٹی سسٹم اور گارڈز کی تعیناتی سے مطمئن نظر آتے ہیں۔
دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں باسٹھ سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور چوبیس گھنٹے کام کرنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا یہ رجحان دیگر سوسائیٹیز میں بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain