تازہ تر ین

مجھے کوئی اعتراض نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے،اسد قیصر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق سوال اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ ان کا آئینی حق ہے، مجھے کوئی اعتراض نہیں، میں ویلکم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قانونی رائے لی ہے، یہ میرا کام ہے کہ ماہرین سے مشاورت کروں، میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا خبروں کی تردید کرتا ہوں، جو اقدام اٹھاؤں گا قانون اورولز کے مطابق ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
اسد قیصر سے سوال ہوا کہ اسمبلی اجلاس سے متعلق آپ کی وزیراعظم سے ملاقات میں کیا فیصلہ ہوا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے سے متعلق سیکرٹریٹ سے مشاورت کررہا ہوں، آئین کے مطابق مقررکردہ وقت پر اجلاس ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain