تازہ تر ین

امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مزید 80 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو مزید 80 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد روس کے حملوں سے نمٹنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو 800 اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم بھی فراہم کرے گا اور امریکہ کا یوکرین کو اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم دینے کا مقصد روس کے فضائی حملے روکنا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں عالمی بینک نے بھی یوکرین میں خطرے کی زد میں موجود عوام کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے عالمی بینک نے 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا تھا۔ عالمی بینک کی یہ تمام امدادی رقم پہلے سے منظور شدہ 3 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا حصہ تھی۔
اقوام متحدہ بھی یوکرین کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مزید 4 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے نیویارک میں کہا تھا کہ یہ رقم خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اہم اشیا یوکرین پہنچانے اور ضرورت مندوں کی نقد امداد کے لیے استعمال ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain