تازہ تر ین

پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا میں جلسوں کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں 4 جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو چترال میں اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 21 مارچ کو اپر دیر میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا جلسے کرنے پر نوٹس، وزیراعظم کا اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
بلاول بھٹو زرداری 22 مارچ بروز منگل کو مالاکنڈ اور 25 مارچ بروز جمعہ کو کرم ایجنسی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain