تازہ تر ین

استعفی دینے کے بعد سردار عثمان بزدار کا پہلا بیان سامنے آ گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کو استعفی پیش کرنے کے بعد عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب عوام کی امانت ہے، عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی دینے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا، کیوں مستعفی ہوئے سب کچھ بتا دیا۔ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
سردار عثمان بزدار نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ایوان وزیراعلی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پارٹی ہے اور وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔ وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔ عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا۔ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے۔ عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain