تازہ تر ین

اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کر لیا۔
سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکر پڑیاں کے قریب 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ ان دہشت گردوں نے سیاسی جماعتوں کے جلسے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سوات گروپ سے ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ہے جبکہ دہشت گردوں سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain