دبئی: (ویب ڈیسک) ویمن ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کی االیسا ہیلی نے ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے خواتین کی ون ڈے رینکنگ جاری کی، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ الیسا ہیلی نے تین درجے ترقی کے بعد پہلا نمبر حاصل کیا۔
فائنل کی سنچری میکر انگلینڈ کی نتالی سکائیور نے دوسری پوزیشن سنبھال لی، فاتح کپتان میگ لیننگ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئیں جبکہ اس فہرست میں بیتھ مونی کا تیسرا نمبر ہے۔
باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل دوسرے، جیس جوناسن تیسرے، میگن شٹ چوتھے اور بھارت کی جھولان گوسوامی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کی کوئی بھی پلیئر بیٹنگ، باؤلنگ اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔