تازہ تر ین

مڈل آرڈر میں اچھے کھلاڑی ہیں، مواقع دینگے: بابر اعظم

لاہور: آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے اختتام پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اب چونکہ سیریز ختم ہو چکی ہے تو ہم فیملی کو ٹائم دیں گے ، روزے چل رہے ہیں، عبادت بھی کریں گے اور پھر کھیل کی طرف آئیں گے۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے، جب بھی ان سے بات ہوئی تو انہوں نے یہی کہا کہ وہ یہاں کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ اونچ نیچ ہو جاتی ہے، مڈل آرڈر میں اچھے کھلاڑی ہیں ہم انہیں مواقع دیں گے، ابھی ورلڈ کپ میں وقت ہے اور ہم کمبی نیشن بنا نے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹونٹی میں ہمارے رنز تھوڑے کم تھے ، ہمیں مومنٹم برقرار رکھنا چاہیے تھا ۔حسن علی کے حوالے سے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان پر برا وقت چل رہا ہے ، ہم اسے کم بیک کروانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ، آئندہ سیزن میں مزید اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain