تازہ تر ین

وزیراعظم کا چناؤ، شہباز اور شاہ محمود کل آمنے سامنے ہونگے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نئے وزیراعظم کے چناؤ کیلئے شہبازشریف اور شاہ محمود قریشی کل اسمبلی اجلاس میں آمنے سامنے آئیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے شیڈول ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے ملیکہ بخاری نے اسمبلی سیکرٹریٹ سے نئے وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ وزارت عظمی کے امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت کی کور کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں وزرائے اعلی، گورنر پنجاب و گورنر خیبر پختوانخوا اور سینئر پارٹی قیادت نے شرکت کی ۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب شہباز شریف کو متحدہ اپوزیشن نے قائد ایوان نامزد کیا ہے، ان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن کے وفد نے جمع کروائے۔ وفد میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، نوید قمر ،خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain