تازہ تر ین

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا خط، پولیس کا ایوان کے اندر آپریشن، 5 ارکان اسمبلی گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خط کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5ارکان اسمبلی کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خط کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی جبکہ خواتین ارکان کا بھی پولیس سے جھگڑا ہوا۔
پولیس کی بھاری تعداد ایوان کے اندر داخل ہوئی، پولیس نے آپریشن شروع کرتے ہوئے رکن اسمبلی واثق عباسی، ندیم قریشی ، اعجاز خان، تیمور احمد اور عمر بٹ کو حراست میں لیا۔
اس سے قبل ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری ڈٹ گئے اور کہا کہ ہر صورت الیکشن کراؤں گا، عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو خط لکھ دیا ہے کہ آج کے اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، سول کپڑوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔
خط کے متن کے مطابق آج کے اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران ایسی کسی بھی کارروائی کے لئے سول کپڑوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی عمر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور شجاع نواز نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، ہائی کورٹ کے حکم پر اجلاس کی صدارت کی تھی لیکن حکومتی ارکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
خط میں لکھا گیا کہ مجھے زدوکوب کرکے اجلاس میں امن و امان کو سبوتاژ کیاگیا، تشدد میں ملوث ارکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، مزید پولیس اہلکار اسمبلی میں تعینات کیے جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain