تازہ تر ین

‘حمزہ کا انتخاب جعلی’، پرویز الٰہی کی تشدد کے واقعہ پر اندراج مقدمہ کی درخواست

لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا انتخاب جعلی، وزیراعلیٰ کا الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوا، جب کچھ ہوا ہی نہیں تو نوٹیفکیشن کیسا؟، ان کی جانب سے ایوان میں تشدد کے واقعہ پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی جمع کرادی گئی۔
حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے منتخب ہونے اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رانا مشہود کے کہنے پر ایکدم سارے آگئے، میرا بازو توڑ دیا گیا ہے، مجھے آدھے پونے گھنٹے بعد ہوش آیا، ان کو آرڈر تھا کہ مجھے نہیں چھوڑنا، چیف سیکرٹری، کمشنر، ڈی سی ساری کارروائی کو خود مانیٹر کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا اجلاس غیرقانونی ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمارے لیے رات کو بارہ بجے عدالتیں کھولیں، ہم چاہتے ہیں دن کی روشنی میں ہمیں انصاف ملے، ڈی آئی جی آپریشنز خود ڈنڈے مار رہا تھا، ہم نے ایف آئی آر کٹوا دی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوا، کل سے کسٹوڈین ہاؤس میں ہوں، جب کوئی چیز نہیں ہوئی تو نوٹیفیکشن کیسا جاری کریں؟ اسمبلی کے اندر عدالتوں کا کنڈکٹ نہیں ہوسکتا، حمزہ شہباز کا الیکشن جعلی ہے۔
اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پہنچے، ان کے ساتھ بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی بھی تھے، انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست بھی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain