تازہ تر ین

اسرائیلی پولیس کا ایک بار پھر قبلہ اول پر دھاوا، نمازیوں پر تشدد، 9 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے اول قبلہ، مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ انتہا پسند یہودی اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے قبلہ اول میں گھس گئے، صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد سے نکال کر تالے لگا دیئے۔ قابض فورسز کے تشدد سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مسلمانوں کا قبلہ اول ایک بار پھر صیہونیوں کے نشانے پر آ گیا، ماہ رمضان میں مسجد کے دروازے مسلمانوں کے لیے بند کر دیئے اور انتہا پسند یہودی مسجد الاقصیٰ میں دندناتے پھرنے لگے۔
فجر کی نماز کے وقت کئی صیہونی گروپ مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،، یہودی گروپوں کو قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی حاصل تھی۔ حالات کی کشیدگی کا بہانہ بنا کر صیہونی فورسز نے تمام مسلمانوں کو باہر نکال کر مسجد کے دروازے پر تالے لگا دیئے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق حملے میں 9 نمازی زخمی ہوگئے جبکہ اتنے ہی فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اس سے پہلے جمعہ کو بھی صیہونی فورسز نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ڈیڑھ سو سے زائد نمازیوں کو زخمی اور 400 کو حراست میں لے لیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain