تازہ تر ین

کرکٹ ایسوسی ایشن کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

لاہور: (ویب ڈیسک) چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے تین روزہ سیشن کا آج سے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں آغاز ہوگا۔ اس دوران ڈومیسٹک کرکٹ کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کی ٹیموں کے مجموعی طور پر 24 کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ آج اور کل کو ان تمام کوچز کے انٹرویوز لیے جائیں گے، جس کے لیے ایک باضابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں عمر رشید، شاہد محبوب اور سجاد اکبر شامل ہیں۔تیسرے اور آخری روز ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا، جہاں ان کوچز کے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کے لیے اہداف مقرر کئے جائیں گے۔ ان کوچز کے لیے منعقدہ سیمینار میں این ایچ پی سی کے کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain