تازہ تر ین

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب عوامی سطح پر اسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، ریاض کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آنے والے سعودی عرب دورے کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان تعلقات کو خاص طور پر روزگار، توانائی، فوڈ سکیورٹی اور طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے موثر سفارشات مرتب کریں۔
خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے، دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain