تازہ تر ین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، شریف خاندان کے 16 افراد بھی ساتھ جائیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے خاندان کے 16 افراد بھی جائیں گے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے دورہ سعودی عرب میں شریف خاندان کی فہرست جاری کرتے ہوئے مافیا سے تشبہیہ دی اور کہا کہ یہ فلائٹ جدہ نہیں سسلی جارہی ہے۔
شبلی فراز کی جانب سے جاری میں فہرست میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شریف خاندان سے حمزہ شہباز ، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف کے نام شامل ہیں۔
ان کے علاوہ مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف کے نام بھی فہرست میں دیئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain