تازہ تر ین

‘غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے احتجاج کا مقصد ادارے پر دباؤ ڈالنا ہے’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا مقصد آئینی ادارے پر دباؤ ڈالنا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی تو ڈر کس بات کا ہے ؟ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف نے خود نامزد کیا تھا، سازش کا الزام امریکا پر لگاتے ہیں اور احتجاج الیکشن کمیشن کے باہر کرتے ہیں، عمران خان اپنے کارکنان اور ووٹرز کو بیانیے کی آڑ میں گمراہ کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain