تازہ تر ین

خواجہ محمد آصف نے وزیردفاع کا چارج سنبھال لیا ہے

خواجہ محمد آصف نے وزیردفاع کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)میاں محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔وزیردفاع نے وزارت کے سینئرافسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔انہیں وزارت اورانکے ذیلی اداروں کے کرداراورافعال کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا ۔اس موقع پرخواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، مسلح افواج کو وسائل اورآلات کے لحاظ سے مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ  ملک کے دفاع کوناقابل تسخیربنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دفاع کوناقابل تسخیربنایاجائے گا کیونکہ اسے اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain