تازہ تر ین

بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں: نور بخاری کا دْعا زہرہ کو پیغام

کراچی: (ویب ڈیسک)  سابقہ اداکارہ نور بخاری نے دْعا زہرہ کیلئے جاری پیغام میں کہا ہے کہ بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ الحمد اللہ !دْعا زہرہ بالکل ٹھیک ہے لیکن کاش آپ سمجھ سکتیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کے والدین اور پورا پاکستان کتنی اذیت سے گزرا۔سابق اداکارہ نے کہا کہ ہم سب بھی بیٹیوں والے ہیں اور ہم نے آپ کیلئے بہت دْعائیں کی۔اْنہوں نے کہا کہ بچوں کو سمجھنا چاہیے ، بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔نور بخاری کہا کہ مجھے والدین کیلئے بہت افسوس ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain