اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں بلکہ فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں جبکہ آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر قانون آپ کے سامنے کھڑا ہو گا۔ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم سے جنگ کرنے والوں سے عوام نمٹ لیں گے اور وزیر اعظم شہباز شریف تیزی سے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے دَم لیں گے۔
