پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے مالم جبہ سے متعلق انکوائری کیس ختم کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، بینک آف خیبرانکوائری کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ نیب نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں کہا کہ مالم جبہ میں کسی قسم کی غیرقانونی سرگرمی سامنے نہیں آئی، غیر قانونی اقدام سامنے نہ آنے پرانکوائری بند کی گئی۔
نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بلین ٹری سونامی میں پہلے سے ریفرنس جمع کیا گیا، باقی بھی جمع کررہے ہیں۔ بی آر ٹی کے معاملے میں سپریم کورٹ سے حکم امتناعی ہے، بینک آف خیبر سے متعلق سٹیٹ بینک کو آگاہ کیا گیا ہے، عدالت نے مالم جبہ سکینڈل سے متعلق کیس ختم کردیا جبکہ بینک سے متعلق ایک کیس کوعلحیدہ کرنے کا حکم دیا۔