اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز نے رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے۔
سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پہلے اپنے لفافوں سے گھٹیا جھوٹی ایڈیٹڈ ویڈیو پھیلائی پھر اس پر پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔
انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر مکار اور جھوٹی عورت ہیں۔ یقینناً آپ کی ساس بیچاری تو آپ سے پناہ مانگتی ہو گی، آپ تو وہ اسپیشل شیطان ہیں جس نے شاید رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے۔