اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلا آباد کے نجی ہوٹل میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور ان کے دوست پر حملہ کیا گیا جس میں قاسم سوری محفوظ رہے جبکہ ان کے دوست زخمی ہوگئے۔ قاسم سوری سحری کیلئے کوہسار مارکیٹ میں نجی ہوٹل پر موجود تھے کہ کچھ لوگ آئے اور پی ٹی آئی مخالف نعرے بازی کرنے لگے، جس کے بعد انہوں نے سابق ڈپٹی اسپیکر اور ان کے دوست پر حملہ کر دیا۔ واقعہ کے بعد قاسم سوری اور ان کے دوست کا میڈیکل کرایا گیا۔ پولیس نے درخواست ملنے پر کارروائی شروع کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمے میں دفعات کا اندراج کیا جائے گا۔ قاسم سوری نے ٹویٹ میں الزام لگایا کہ حملہ نون لیگ کے غنڈوں نے کیا۔