تازہ تر ین

مسجد نبویؐ میں کابینہ اراکین کیساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے گالم گلوچ اور کردار کشی کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے، عمران خان اپنی تقریروں میں مخالفین کا نام لے لے کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، اس ساری صورتحال کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ پہلے پاکستان کی سیاست کو گالم گلوچ سے آلودہ کیا گیا، اب مخالفین کو حراساں کرنے کی روایت اور تشدد متعارف کیا جا رہا ہے، ملک میں جو سیاسی کلچر پروان چڑھ رہا ہے وہ بہت ہی خطرناک ہے، سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے عنصر کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو کوئی سیاست نہی کر سکے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain