تازہ تر ین

مسجد اقصیٰ میں قابض اسرائیلی فورسز کے حملے قابل مذمت ہیں، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملے قابل مذمت ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج یوم القدس پر ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملے قابل مذمت ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے لیے تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain