تازہ تر ین

مقدس مقامات کا احترام ہم سب پر لازم ہے، تحریک انصاف کا مسجد نبوی واقعے پر ردعمل

لاہور: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، اسد عمر کا کہنا ہے کہ مقدس مقامات کے تقدس کا احترام کرنا ہم سب پر لازم ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مزید کہا کہ لوگوں میں جو غم و غصہ پایا جاتا ہے اس کا بھی ہمیں احساس ہے جبکہ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں، لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھڈے مار کر نکال باہر کریں گے، پھر یہ گھروں سے کیسے باہر نکلیں گے۔
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ کرمنلز کو مدینہ میں چور چور کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain