تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ: حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے اراکین اسمبلی کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل حمزہ شہباز نے موقف اپنایا کہ قانون کہتا ہے کہ گورنر خود حلف لیں یا نمائندہ مقرر کرے۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے دو آڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہائیکورٹ میں دوبارہ حکم پر عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی ہے، آپ نے درخواست میں گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو فریق بنانا تھا۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب کو فریق بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain