تازہ تر ین

حمزہ شہباز کی حلف برداری کا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار عدالت سے رجوع کر لیا۔ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں وفاقی اور پنجاب حکومت فریق بنے۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج ہی سنانے کا حکم دیا اور جسٹس جواد حسن 7 بجے محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
درخواست گزار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ حلف سےمتعلق احکامات جاری کرچکی ہے ، عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا، گورنر پنجاب نے ایک بار پھرعدالتی حکم ماننے سے انکارکر دیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہبازسے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے۔
یاد رہے دو روز قبل، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 28 اپریل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ آئین کے تحت صدر اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔ پنجاب 25 دن کے بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے۔ اس وقت عثمان بزدار وزیر اعلی ٰکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain