مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستان کی سلامتی اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مسجد نبوی میں دیکھ کر پاکستانی زائرین نے مسرت کا اظہار کیا اور انہیں وزیرخارجہ بننے کی مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک روز قبل وزیراعظم کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔