تازہ تر ین

لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، اسپیکر قومی اسمبلی کل حمزہ شہباز سےحلف لیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل 11:30 حمزہ شہباز سے حلف لیں۔
جسٹس جواد حسن نےحمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
درخواست گزار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ حلف سےمتعلق احکامات جاری کرچکی ہے ، عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا، گورنر پنجاب نے ایک بار پھرعدالتی حکم ماننے سے انکارکر دیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہبازسے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے۔
یاد رہے دو روز قبل، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 28 اپریل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ آئین کے تحت صدر اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔ پنجاب 25 دن کے بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے۔ اس وقت عثمان بزدار وزیر اعلی ٰکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain