اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا، بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کیلئے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے تحت انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی 8 جون سے 11 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جون کو آویزاں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کےلیے پولنگ کا عمل 24 جولائی کو ہوگا۔
