اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جیل کے دروازے کھلیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اُٹھا لیا ہے اور اب آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جیل کے دروازے کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ فریقین کو سنا جا سکتا ہے لیکن آئین شکنوں کو نہیں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2022/04/12-30.jpg)