تازہ تر ین

حج درخواستیں (کل)سے 13مئی تک وصول کی جائیں گی

سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق دنیا بھر 10لاکھ کا حج کوٹہ مقرر ‘پاکستان کو 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ دیا گیا 

حکومت کی جانب سے حج درخواستیں (کل) اتوار سے 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار روپے کی ٹوکن منی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواستوں کے ساتھ 50 ہزار کی ٹوکن منی کے فیصلے کے بعد حج کے اخراجات بڑھ جائیں گے جس کے تحت 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے حج اخراجات ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پوری دنیا کے لیے 10لاکھ کا حج کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جس میں سے پاکستان کو 81 ہزار 132 کا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain