تازہ تر ین

ملک میں فوری الیکشن تمام تر مسائل کا واحد حل ہیں‘ فیصل جاوید خان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں فوری الیکشن تمام تر مسائل کا واحد حل ہیں‘مقدس مقامات کا احترام ہر صورت سب پر لازم ‘ اللہ سب کی رہنمائی فرمائے اور سب کو سیدھے راستے پر لگائے“ہماری جماعت کے کئی رہنماو¿ں نے اقدام کے اوپر لوگوں کی تصیح کی ‘افسوس ماضی میں ن لیگ کی قیادت نے اسے اقدامات کرنے کیلئے خود لوگوں کو اکسایا، پشت پناہی اور حوصلہ افزائی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مقدس مقامات کا احترام ہر صورت سب پر لازم ہے، اللہ سب کی راہنمائی فرمائے اور سب کو سیدھے راستے پر لگائے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ اس امپورٹڈ حکومت کو ہٹانا ہے، ملک میں فوری الیکشن تمام تر مسائل کا واحد حل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ہماری جماعت کے کئی راہنماو¿ں نے اس اقدام کے اوپر لوگوں کی تصیح کی ہے مگر افسوس ماضی میں ن لیگ کی قیادت نے اسے اقدامات کرنے کے لیے خود لوگوں کو اکسایا، پشت پناہی اور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے مزید لکھا کہ انکے دہرے معیار اور لا تعداد جھوٹ سب کے سامنے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain