خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود نے عیدالفطر پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں خادم الحرمین الشریفین نے کہا کہ اللہ نےماہ مقدس کےروزہ ،راتوں کے قیام کا موقع نصیب فرمایا اللہ نےہمیں پھرعبادت اور قربت کا عظیم موقع دیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز آلسعود نے کہا کہ اللہ پورے عالم اسلام کے ماہ صیام کے روزے، عبادات کوقبول فرمائے۔
شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں عالم اسلام پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنےکی تلقین کی اور مظلوم کی حمایت ، بےسہارا لوگوں کی مدد کی بھی تلقین کی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید الفطر ادا کردی گئی، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، برطانیہ اورفرانس میں بھی آج عید منائی جائے گی جبکہ امریکااورکینیڈا میں مقیم مسلمان بھی مسلم کلینڈر کے مطابق دو مئی کوہی عید منائیں گے۔